نیب نےخورشیدشاہ کےاہلخانہ کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
فائل فوٹواسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب )نےپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کے اہلخانہ کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔
نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے اہلخانہ کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
نیب نے خورشیدشاہ کی2 بیویوں بی بی گل ناز، بی بی طلعت ، بیٹے زیرک شاہ اوربھتیجے کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے تمام ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی استدعا کی ہے۔
اپیل میں کہاگیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے وضع کردہ اصولوں اورملزمان کیخلاف شواہد کونظر اندازکیا ۔
خورشید شاہ نے 2005 سے 2019 تک آمدن سے 71 کروڑ روپے زائد خرچ کئے، خورشید شاہ اور ان کے اہلخانہ بینک اکاؤنٹس میں موجود 84 ہزارامریکی ڈالرزاور37 کروڑسے زائد روپے کا حساب نہیں دے سکے۔
نیب نے اپیل میں استدعا کی ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا،22 اپریل کا فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے ۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔